تعارف

مولانا محمد احمد فاطمی ایک شیعہ عالم دین ہیں، آپ ١٢ دسمبر ١٩٩٠ کو پاکستان کے ضلع اٹک میں ایک اہل سنت فیملی میں پیدا ہوئے. ١١ سال کی عمر میں والدہ ماجدہ کی وفات کے بعد کتابوں کی جانب رجہاں پیدا ہوا اور تحقیقی مطالعہ شروع کیا. جس کا سلسلہ مختلف اسلامی مسلک کی کتابوں سے ہوا اور پھر یہ مختلف ادیان و مذاہب اور نظریہ ہائے فکری تک پھیلتا گیا.

٢٠٠٥ میں اللہ تعالٰی کی توفیق اور محمد و آلِ محمد کے لطف سے آپ نے مکتب تشیع کو باقاعدہ اپنے عقیدے و مسلک کے طور پر اپنایا. اس راہ میں بہت سے علماء و مومنین کی محبت و خلوص بھی شامل حال رہا اور انکی مخلصانہ رہنمائی ہر مقام پر امداد غیبی بن کر سامنے آئی.

٢٠٠٥ سے ٢٠١١ تک عرصہ مزید تحقیق اور ایک حد تک مخفیانہ طور پر اپنے عقیدے پر عمل کا زمانہ تھا لیکن بقول فاطمی صاحب وہ زمانہ شاید ابتدائی تھا یا زیادہ بابرکت تھا جس کا ایک ایک لمحہ شاید آج کے ایک ایک سال کے برابر ہوگا. اس عرصے میں آپ پر دباؤ، مشکلات، ذہنی و جسمانی تشدد بھی ہوا، جو ایمان میں اضافے اور ایقان کے استحکام کا سبب بنتا چلا گیا. 

٢٠١١ میں حالات و واقعات کچھ اس طرح سے وقوق پذیر ہوتے چلے گئے کہ آپکو ولایت علی علیہ السلام کے جرم میں گھر سے نکال دیا گیا, امام زمانہ عج سے توسل کرتے ہوئے آپ نے اس ہجرت کو بابرکت سمھجتے ہوئے ایک نئے سفر کا آغاز کیا.

تعلیمی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو ایک ساتھ جاری رکھتے ہوئے اپنے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا، جب کہ علامہ اقبال یونیورسٹی سے بچلرز کی ڈگری حاصل کی اور تقریباً ٨ سال کراچی میں باقاعدہ تدریسی شعبے سے منسلک رھے، جہاں مختلف اسکولز, مدارس وغیرہ میں آپ نے ہزاروں شاگردوں کی تعلیمی و فکری تربیت کی, جو آج اپنی اپنی فیلڈز میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں.

اگرچہ کتاب اور مطالعہ تو گذشتہ ١٥ سال سے آپ کے ساتھ ساتھ دن رات رہا مگر باقاعدہ دینی تعلیم کے شوق کا دیپ آپ کے دل میں روز اول سے روشن تھا، جس کا باقاعدہ فیصلہ آپ نے ٢٠١٨ میں کیا اور جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی میں داخلہ لے لیا. اس سے پہلے آپ جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک، جامعہ الکوثر اسلام اباد, جامعہ اہل بیت اسلام آباد، جامعہ عروہ الوثقی لاہور، اور کراچی کے مختلف مقامات پر قائم عظیم دینی اداروں میں کوتاہ مدت تعلیمی برناموں میں شامل رہے تھے.

حالیہ آپ قم المقدس ایران میں علوم قرآن و اہل بیت علیھم السلام, کی تحصیل میں مصروف عمل ہیں اور ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور منبر پر تبلیغ ولایت علی علیہ السلام و نصرت امام زمانہ عج میں مصروف خدمت ہیں. 

سوال یا سروس کی درخواست جمع کروائیں